رائٹ سائزنگ پالیسی پر تیزی سے کام ہورہا ہے، نگرانی خود کررہا ہوں، وزیراعظم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ رائٹ سائزنگ پالیسی پر تیزی سے کام ہورہا ہے جس کی نگرانی وہ خود کررہے ہیں،اس کے معیشت پر مثبت اثرات جلد نمایاں ہوں گے، حکومت تمام فوائد عام آدمی تک منتقل کرنے پر یقین رکھتی ہے، موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کیے جانا پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کا اعتراف ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے افراط زر کی شرح میں کمی اور پاکستان کی موڈیز کی ریٹنگ میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے، ہماری حکومت تمام فوائد عام آدمی تک منتقل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔
بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کا اعتراف ہے۔‘
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کی معاشی اور مالیاتی ٹیم کی محنت سے معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے، رائٹ سائزنگ پالیسی پر بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے جس کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں،اس پالیسی کے معیشت پر مثبت اثرات ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کی جانب سے بجلی صارفین کو بلوں کی مد میں ایک بڑا ریلیف دیا گیا اور آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی گئی ہے
وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کی جانب سے بجلی صارفین کو بلوں کی مد میں ایک بڑا ریلیف دیا گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی گئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کنزیومر پرائس انڈیکس میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے، افراط زر کی شرح 11 فیصد پر آگئی اور معاشی ماہرین کی جانب سے ستمبر میں افراط زر کی شرح میں مزید کمی کی پیش گوئی خوش آئند ہے۔

Recent Posts

سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک کی منگنی ٹوٹ گئی، رشتہ ختم ہونے کی وجہ کیا بنی؟

دبئی(قدرت روزنامہ) تاجکستان سے تعلق رکھنے والے مشہور گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک…

1 min ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر حامد خان وکلا تحریک کے…

4 mins ago

مولانا طارق جمیل کی بال لگواتے ویڈیو وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے بھی بال لگوالیے جس…

8 mins ago

اسٹاک مارکیٹ کے بعد ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد گولڈ کی…

13 mins ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

33 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

46 mins ago