گوادر،طوفان ’اسنیٰ‘ کے اثرات نمودار ہونا شروع، سمندری لہروں میں تندوتیزی


گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں ممکنہ سمندری طوفان ’اسنیٰ‘ کے اثرات نمودار ہونا شروع ہوگئے ہیں اور سمندری لہروں میں تندوتیزی بھی آگئی ہے۔ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمان نے مقامی ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں نہ جانے اور کشتیوں کو انجن اور دیگر ماہی گیری آلات سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی کمشنر گوادر نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ اتھارٹی نے ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر کشتیوں کو سمندر سے نکالنے کا عمل شروع کردیا ہے، ہیوی مشینری کی مدد سے ماہی گیر کشتیوں کو سمندر سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گوادر میں ممکنہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے انتظامات کر لیے گئے ہیں، بارش کی صورت میں ڈی واٹرنگ کے لیے واٹر باؤزر، واٹر پمپس سمیت تمام مطلوبہ مشینری کی دستیابی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر گوادر حمودالرحمان نے کہا ہے کہ گوادر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت تمام اداروں کو ریسکیو کے لیے ہدایت کردی گئی ہے جبکہ ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں واپس ڈیوٹی پر پہنچنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

Recent Posts

مصر: سالانہ 1 ارب روپے تنخواہ، بھر بھی کوئی ملازمت کا خواہشمند نہیں، آخر کیوں؟

مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…

7 mins ago

پنجاب حکومت کی خسارے کی خبروں کی تردید

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…

14 mins ago

190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،سماعت 18نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…

16 mins ago

کراچی سے چوری کی موٹرسائیکلیں حب میں بیچنے والے ملزمان گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے کراچی کے علاقے کیماڑی…

23 mins ago

ان حکمرانوں سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا ہے: شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان حکمرانوں…

33 mins ago

کنونشن سینٹر کا نجی استعمال، آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس نمٹا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…

60 mins ago