ڈی سی نوٹیفکیشن سے معلوم ہوا کہ ہمارے حفاظت کیلئے بھی لیویز اہلکار تعینات ہیں، قبائلی عمائدین


کوہلو(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کوہلو کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں 117 کے قریب لیویز اہلکار کلوز کیے گئے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ مذکورہ اہلکار سیاسی و قبائلی عمائدین، آفیسران و دیگر غیر متعلقہ افراد کے ساتھ تعینات تھے، جبکہ اس حوالے سے قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کوہلو کی جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قبائلی عمائدین کے پاس سات سے دس لیویز اہلکار تعینات ہیں یہ لسٹ حقائق سے برعکس ہے، قبائلی عمائدین کے پاس اتنے لیویز اہلکار تعینات نہیں ہیں جنتے ڈی سی نوٹیفکیشن میں دکھایا گیا ہے، جبکہ باز عمائدین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں ڈی سی نوٹیفکیشن سے معلوم ہو رہا ہے کہ ہمارے حفاظت کے لیے بھی کوئی لیویز اہلکار تعینات ہیں، خدا جانے یہ اہلکار پہلے کہاں تھے کس کو کاٹ یعنی بھتہ دیتے ہیں ہمیں اس حوالے سے کوئی علم نہیں ہے بظاہر یہ لیویز رسالدار میجر و دیگر کی ملی بھگت ہے قبائلی عمائدین کا نام شو کرکے ان سے بھتہ لیا جاتا ہے حکام تحقیقات کرکے لیویز اہلکاروں سے کاٹ یعنی بھتہ لینے والے آفیسران و دیگر کیخلاف کارروائی کی جائے، خیال رہے کوہلو کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں لیویز اہلکار کاٹ یعنی بھتہ کی رحم و کرم پر ہیں جس میں کاہان، جنتلی، نیساؤ، سفید، تدڑی، ماوند اور گرسنی شامل ہیں، عوامی حلقوں نے احکام بالا سے نوٹس لیکر لیویز فورس کو کاٹ یہ بھتہ کے نظام سے چھٹکارا دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

2 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

2 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

3 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

3 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

3 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

3 hours ago