مقدس پاکستانیوں کا خون گرا ہے اس کا بدلہ لیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان


لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مقدس پاکستانیوں کا خون گرا ہے اس کا بدلہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ دہشت گرد ان کو اکثر دیکھا ہے ان کو اسپیس دی جاتی ہے، یہ دہشت گرد ہیں ان کو ناراض بلوچ نہ کہا جائے، اسٹیٹ کی رٹ کو ہم اسٹیبلش کرے گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مظلوم کے ساتھ کھڑے ہوں گے ظالم کا ساتھ نہیں دیا جا سکتا، گڈ اور بیڈ وائیلنس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، جھتوں کے بندوق کی نوک پر دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔میں آج لاہور آیا تھا فاتحہ کے لئے احمد قریشی کو بے دردی سے جاں بحق کیا گیا تھا، احمد قریشی نے جواں مردی کے ساتھ مقابلہ کیا۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو کہنا چاہتا ہوں کسی بلوچ نے کسی پنجابی کو نہیں مارا، دہشت گردوں نے پاکستانیوں کو مارا ہے، ریاست اپنے معصوم شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان دہشت گردوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، بی ایل اے نے نو جگہ پر حملہ کیا وہ تمام سافٹ ٹارگٹ تھے، ان کی کیپسٹی تو نہیں ہے اسی لیے سافٹ ٹارگٹ کو انھوں نے تلاش کرنا ہے اور مزدور سافٹ ٹارگٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ظلم کا انجام بہت بھیانک ہے ہمارے دل ورثاء کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہم اس پر انتہائی غمگین ہیں۔یہ را فنڈڈ وار ہے، دہشت گردوں کا قوم پرستی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان کو اس لئے ٹارگٹ کیا جارہا ہے تاکہ پاکستان کو ٹارگٹ کیا جاسکے۔

Recent Posts

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

1 min ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

11 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

37 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago