سائنس کالج کوئٹہ کا اچانک آگ لگنے کے سبب خاکستر ہونا قابلِ تشویش اور تعلیمی سانحہ ہے،بساک


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی ترجمان بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے کہا کہ سائنس کالج کوئٹہ کا اچانک آتش زدگی میں جل کے راکھ ہونا ایک بڑا تعلیمی سانحہ ہے۔ اس طرح ناگہانی تعلیمی اداروں کا اچانک جل کر خاکستر ہونا سمجھ سے بالاتر ہے جس پر تعلیمی اور سیاسی حلقوں میں کئی سوالات جنم لے رہے ہیں کہ کس طرح ایک بہت بڑی عمارت کو اچانک آگ لگتی ہے اور گھنٹوں تک حکومتی اداروں کی طرف سے کوئی بھی اس آگ پر قابو پانے کے لیے نہیں پہنچتی ہے اور یوں آگ کالج کی پوری عمارت کو جلا کر راکھ کر دیتی ہے۔ یہ صرف ایک عمارت نہیں بلکہ بلوچستان بھر کے عوام کے لیے علم کا مرکز ہے جہاں مستقبل کے چراغ جنم لے کر معاشرے کو روشن کرتے ہیں۔ سائنس کالج کوئٹہ کا بلوچستان کی طلباء سیاست میں بھی ایک کلیدی کردار رہا ہے جہاں سے طلباء سیاست کی جڑیں پیوست ہیں اور اسی سیاسی و تعلیمی مرکز نے بلوچستان کے طالبعلموں کو سیاسی شعور دے کر ان کو قوم کی رہنمائی کے قابل بنایا۔ سائنس کالج کا یوں آگ میں جل کر راکھ ہوجانے پر ہم سمجھتے ہیں کہ یہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ دانستہ یا غیر دانستہ طور یہ واقعہ پیش آیا ہے جس کے ذمہ دار کالج انتظامیہ و حکومتی ادارے ہیں۔ خدشہ ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کالج کو جلایا گیا ہے تاکہ بلوچستان بھر کے تعلیمی نظام کو سبوتاز کرنے سمیت نوجوانوں کی تعلیمی و فکری کیرئیر پر اثر پڑ سکے۔ بحثیت طلباء تنظیم ہم ایسے تعلیم دشمن ہتکھنڈوں کی ناصرف مزمت کرتے ہیں بلکہ ایسے عمل کے خلاف مزاحمت بھی کریں گے۔ حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعہ پر سنجیدگی کے ساتھ نوٹس لیا جائے اور ایک تفتیشی کمیٹی بنا کر تمام ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

2 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

16 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

26 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

38 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

44 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

47 mins ago