کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر شہریوں کی بازیابی کے لیئے اقدامات کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
پولیس حکام نے رپورٹس جمع کرائیں۔ لڑکی سمیت کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتا 5 شہریوں کا پولیس نے سراغ لگا لیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاپتہ شہری خادم، حماد، عمیر عزیز اور معیز گھر واپس آگئے ہیں۔ لڑکی تانیہ نے اپنی مرضی سے شادی کرلی ہے۔
عدالت نے پانچوں لاپتا افراد کی کی بازیابی کی درخواستیں نمٹادی اور بچی فروا سمیت دیگر کی بازیابی کے لیے اقدامات تیز کرنے کا حکم دیدیا۔جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کسی کا بچہ لاپتا ہے ان کی حالت دیکھیں اور بچہ تلاش کریں۔
سرکاری وکیل نے مؤقف دیا کہ کچھ لاپتا افرادکے اہلخانہ پولیس سے رابطے میں نہیں ہیں۔ بیشتر لاپتا افراد کے اہلخانہ جے آئی ٹیز اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوتے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جن لاپتا افراد کے اہلخانہ کیسز کی پیروی نہیں کررہے انہیں بھی تلاش کیا جائے۔ شہری مطیع اللہ اور دیگر کی بازیابی کے لیے مارڈن ڈیوائسز کا استعمال کیا جائے۔ شہری کورنگی، لانڈھی، سچل، ائیرپورٹ اور دیگر علاقوں سے لاپتا ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…
لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…