وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کا معاملہ۔۔حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کے بارے میں بتائیں یا نہیں ؟ حکومت نےایک مرتبہ پھر عدالت سےمہلت مانگ لی۔ تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وزیراعظم کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف پبلک کرنے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عتیق الرحمان صدیقی نے حکومت سے ہدایات لینے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ اگر کوئی دفاعی یا نیشنل سیکیورٹی سے متعلق تحفہ ہو بے شک نہ بتائیں لیکن ہر تحفے کو پبلک کرنے پر پابندی کیوں ؟ اگر کسی ملک نے ہار تحفے میں دیا تو پبلک کرنے میں کیا حرج ہے؟۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ حکومت دیگر ممالک سے ملنے والے تحائف نہ بتا کر کیوں شرمندہ ہو رہی ہے ؟

حکمرانوں کو ملنے والے تحائف ان کے نہیں بلکہ عوام کے ہیں، اگر کوئی عوامی عہدہ نہ ہو تو کیا عہدوں پر بیٹھے لوگوں کو تحائف ملیں گے ؟ حکومت کیوں تمام تحائف کو میوزیم میں نہیں رکھتی ؟ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے گزشتہ دس سالوں کے تحائف پبلک کر دے، حکومت یہ بھی بتائے کہ کتنے تحائف کا ایف بی آر سے تخمینہ لگوایا ؟ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا ہائبرڈ وار فئیر کا زمانہ ہے، کچھ لوگ تحائف پر بھی ویڈیوز بنائیں گے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مزید کہا آپ آج کے دور میں معلومات تک رسائی کیسے روک سکتے ہیں ؟ حکومت کو مشورہ دیں فیصلے پر نظر ثانی کرے اور معلومات پبلک کرے، کس ملک نے کتنی محبت سے کیا تحفہ دیا یہ بات عوام کو بتانے سے تعلقات کیسے خراب ہوں گے ؟ عدالت نے وفاقی حکومت کی استدعا پر سماعت ملتوی کر دی۔

Recent Posts

’پی ٹی آئی کی حکومت آئینی طریقے سے ختم کی گئی‘، پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر علی ظفر نے اعتراف کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما سینیٹ میں…

8 mins ago

سفارتکاری کی آڑ میں عالمی سطح پر کام کرنیوالا بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک بے نقاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا، امریکا اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی…

8 mins ago

خریداری نہ ہونے کے باعث گندم کی قیمتیں مزید گر گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ) خریداری نہ ہونے کے باعث گندم کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی،…

13 mins ago

سلمان خان فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار…

14 mins ago

موٹروے پولیس سے تلخ کلامی کا واقعہ، کارسوار خواتین کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)موٹر وے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کے واقعے کے بعد کار سوار خواتین…

17 mins ago

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم کر لی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت…

22 mins ago