اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 9 مئی سے روپوش پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور پارٹی قیادت سےرابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق مراد سعید روپوشی کے باوجود کے پی حکومت اور پارٹی کے اہم فیصلے کرنے والوں میں شامل ہیں جن میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سمیت متعدد دیگر رہنما سابق وفاقی وزیر سے رابطے میں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ روپوش مرادسعید نے عاطف خان اور شکیل خان کو عہدوں سے ہٹانےکی تحریک شروع کی جب کہ مرادسعید نے ہی علی امین گنڈاپور کو شکیل خان کے معاملات پر سخت ردعمل دینے پر آمادہ کیا۔
ذرائع نےمزید بتانا کہ پی ٹی آئی کے پی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات کے پیچھے بھی مراد سعید کا کردار ہے اور مراد سعید مخالف گروپ کے رہنما کی عمران خان سے ملاقات کرانے پر مشعال یوسفزئی کو بھی ہٹایا گیا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو 9 مئی کیسز میں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا ہے اور وہ تاحال روپوش ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…