لاہور (قدرت روزنامہ)مہنگائی میں غریب عوام کی سواری بھی پہنچ سے بہت دوری ہوچکی ہے مگر سوزوکی موٹرسائیکل کمپنی نے بڑھتی ہوئی مہنگائی میں بڑی آفر متعارف کرائی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ 2 سالوں میں موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں تیزی سے ہونے والے اضافے اور مہنگائی کی وجہ سے اب 70 سی سی موٹرسائیکل خریدنا بھی عام عوام کی، مہنگائی کے باعث لوگوں کے موٹر سائکلیں خریدنا بند کردینے سے کمپنیاں بھی ہڑبڑاہٹ کا شکار ہیں اور اپنی سیلز میں اضافے کیلئے آئے دن نت نئی آفرز پیش کر رہی ہیں۔
اسی کوشش میں اپنی کاروں کے ماڈلز پر نمایاں رعایت کے بعد پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) نے اب اپنی GS-150 ماڈل کی موٹر سائیکل پر صفر مارک اپ پیشکش متعارف کرائی ہے۔
سوزوکی نے ایک حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں اعلان کیا کہ GS-150 اب آسان ماہانہ قسط پلان کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہے، اس آفر میں اہم فوائد شامل ہیں، جیسے صفر مارک اپ اور 25 فیصد ڈاؤن پیمنٹ (پیشگی ادائیگی)، مزید برآں خریدار 24 ماہ کے قسط پلان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…