پنجاب حکومت کا چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام


لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے نوجوانوں کے لیے چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت 25 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔
اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو مالی خودمختاری کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔
انٹرن شپ پروگرام کی تفصیلات:
پہلے مرحلے میں 6 ہزار انٹرن شپس فراہم کی جائیں گی، جن کا دورانیہ 6 ماہ ہوگا۔ اس پروگرام میں ترجیحاً گذشتہ دو سالوں میں ڈگری مکمل کرنے والے گریجویٹس کو موقع دیا جائے گا۔
اہلیت اور رجسٹریشن کا عمل:
انٹرن شپ کے لیے عمر کی حد 18 سے 25 سال مقرر کی گئی ہے۔ منتخب امیدواروں کو نجی شعبے کے نمایاں اداروں میں تربیت حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
رجسٹریشن کا طریقہ:
پروگرام میں حصہ لینے کے لیے خواہشمند نوجوانوں کو cmip.punjab.gp.pk پر آن لائن رجسٹریشن کرانی ہوگی۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا بیان:
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے حکومت پنجاب انہیں باوقار طریقے سے مالی خودمختاری کی راہ پر لے جانے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی۔

Recent Posts

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا روسی نائب وزیراعظم سے وفود کی سطح پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کاروسی فیڈریشن کے نائب وزیراعظم…

17 mins ago

ٹک ٹاک بناتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے ساتھ کھڑا ہوا دوست شدید زخمی

لاہور(قدرت روزنامہ)لیاقت آباد کے علاقے میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان شدید…

20 mins ago

5 دن رہ گئے ، گنڈاپورکےپنجاب آنے کاانتظارکررہا ہوں،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پنجاب پر لشکر…

24 mins ago

سنوکر ورلڈ کپ، پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست

اولان باتور (قدرت روزنامہ) سنوکر ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو قبرص کے ہاتھوں…

25 mins ago

آئینی ترامیم، ججز کی عمر کے تعین کیلیے حکومت کی بار کونسلز کو کمیٹی بنانے کی پیش کش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جو آئینی ترامیم کا پیکج…

2 hours ago

چیف جسٹس یا ججوں کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی جا رہی، سینیٹرعرفان صدیقی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا…

2 hours ago