تاریخی ورثوں کو لیگو بلاکس کے ذریعے زندہ کرنے کی نئی کوشش ۔۔۔دنیاکا سب سے بڑا حیران کن ماڈل نمائش کیلئے پیش!!

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تاریخی ورثوں کو لیگو بلاکس کے ذریعے زندہ کرنے کی کوششیں رنگ لے آئیں، لیگو کمپنی نے لیگو بلاکس سے بنایا تاریخ کا سب سے بڑا ماڈل ’آر ایم ایس ٹائی ٹینک‘ نمائش کیلئے پیش کردیا . غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیکو بلاکس کمپنی جو پلاسٹک کے ٹکروں کو جوڑ پر مختلف اشیاء تخلیق کرتی ہے، نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ماڈل تیار کیا ہے جو مجموعی طور پر 9090 بلاکس پر مشتمل ہے .

ایک صدی قبل سمندر برد ہونے والے جہاز ٹائی ٹینک کا لیگو سے بنایا گیا ماڈل 53 انچ لمبا ہے . کمپنی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق لیگو کی مدد سے آپ اس کے اندر کا پورا منظر بھی تشکیل دے سکتےہیں . اس کی ڈیزائننگ میں ماڈل کو عین اصلی بحری جہاز پر ڈھالا گیا ہے . لیگو بلاکس سے تیار کردہ ٹائی ٹینک کی قیمت 629 ڈالر رکھی ہے جو باآسانی آرڈر پر منگوایا جاسکتا ہے . یاد رہے کہ 12 اپریل 1912 میں برطانیہ سے 2223 مسافروں کو لیکر امریکی شہر نیویارک کےلیے روانہ ہونے والا اس وقت کا سب سے بڑا اور جدید ترین بحری جہاز ٹائی ٹینک 14 اپریل کو برفانی تودے سے ٹکرا کر تین گھنٹے میں ہی سمندر کی گہرائی میں پہنچ گیا تھا . اس المناک حادثے میں 1517 مسافر ڈوب پر ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر جان بچانے میں کامیاب ہوگئے تھے . . .

متعلقہ خبریں