پختونخوا میں کرپشن، اقرباءپروری کیخلاف آوازیں پی ٹی آئی کے اندر سے اٹھ رہی ہیں: عظمیٰ بخاری

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن اور اقرباء پروری کے خلاف آوازیں تحریک انصاف کے اندر سے اٹھ رہی ہیں، جو فنڈز کے پی کے عوام پر خرچ ہونے تھے وہ ریوڑیوں کی طرح آپس میں بانٹے جا رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ منہ اور مسور کی دال” ، نواز شریف آپ کے لیڈر کا نام لینا بھی مناسب نہیں سمجھتے، سیاسی یتیموں کا ٹولہ از خود ہی خیالی پلاؤ بنا رہا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ مذاکرات کے لیے آپکے لیڈر مرے جارہے ہیں ہمیں کوئی دلچسپی نہیں، بانی پی ٹی آئی ڈیڑھ سال سے نوازشریف کی منتیں ترلے کررہے ہیں، نواز شریف کی سیاست، ویژن اور مشن صرف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہے، عمران خان کے ساتھ کسی جماعت کا سیاسی لیڈر بیٹھنا بھی مناسب نہیں سمجھتا۔
عظمیٰ بخاری کاکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی مفاد پرست، احسان فراموش اور محسن کش انسان ہے، جو شخص اپنے محسنوں کو میر جعفر کے القابات دیتا ہے اس پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں، نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست آپ جیسے نو مولود بونے سمجھنے سے قاصر ہیں۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 9 مئی کے اشتہاری مراد سعید بیرون ملک بیٹھ کے حکومتی فیصلے کر رہا ہے کہ کس کو کابینہ میں رکھنا اور کس کو نکالنا ہے؟ علی امین گنڈاپور عثمان بزدار پارٹ ٹو بن چکے ہیں۔

Recent Posts

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ڈیبیو ویب سیریز میں سلمان خان کا جلوہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اپنی پہلی…

13 mins ago

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا روسی نائب وزیراعظم سے وفود کی سطح پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کاروسی فیڈریشن کے نائب وزیراعظم…

39 mins ago

ٹک ٹاک بناتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے ساتھ کھڑا ہوا دوست شدید زخمی

لاہور(قدرت روزنامہ)لیاقت آباد کے علاقے میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان شدید…

41 mins ago

5 دن رہ گئے ، گنڈاپورکےپنجاب آنے کاانتظارکررہا ہوں،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پنجاب پر لشکر…

45 mins ago

سنوکر ورلڈ کپ، پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست

اولان باتور (قدرت روزنامہ) سنوکر ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو قبرص کے ہاتھوں…

47 mins ago

آئینی ترامیم، ججز کی عمر کے تعین کیلیے حکومت کی بار کونسلز کو کمیٹی بنانے کی پیش کش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جو آئینی ترامیم کا پیکج…

3 hours ago