بنگلہ دیش: طلبا کا رخ اب اساتذہ کی جانب، نرسنگ کالج کے تمام ٹیچرز سے استعفے لے لیے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بنگلہ دیش کے ساحلی تفریحی شہر کاکس بازار میں طلبہ نے نرسنگ اینڈ مڈوائفری کالج کے تمام اساتذہ کو مستعفی ہونے پر مجبور کر دیا۔
ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق طلبا نے کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے پوری فیکلٹی کمیٹی کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق کالج میں طالبات کے اس مطالبے کے بعد سخت کشیدگی پیدا ہو گئی جس پر پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے5 اساتذہ اور 11 طلبا کو گرفتار کر لیا اور انہیں تقریباً 8 گھنٹے تک حراست میں رکھا۔
کاکس بازار صدر اسپتال کے 2 رہائشی میڈیکل افسران، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ساتھ ساتھ فوج اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ارکان نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے طالبات سے تقریباً3 گھنٹے تک مذاکرات کیے۔
ان مذاکرات میں تمام اساتذہ نے مستعفی ہونے اور فوری طور پر کالج کے احاطے کو خالی کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کے ارکان اب اس بحران سے نمٹنے کے لیے صدر اسپتال کے سپرنٹینڈینٹ کو باضابطہ طور پر رپورٹ کریں گے۔
تحریک کوآرڈینیٹر عرمی اختر نے کہا کہ ہم نے کرپشن سے پاک کیمپس کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ پوری فیکلٹی بدعنوانی میں ملوث تھی اس لیے ہم نے ان کے استعفوں پر اصرار کیا۔
عربی نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے ہو گئے ہیں لیکن ہماری تحریک ختم نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب ہمیں اپنی سکیورٹی اور اساتذہ کی غیر حاضری کی فکر ہے کیوں کہ انہوں نے طلبا کے شدید احتجاج کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے اور کالج اب بغیر کسی فیکلٹی ممبر کے ہے۔

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

1 min ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

11 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

23 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

29 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

32 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago