سلمان خان کو میوزک ویڈیو میں کیوں لیا؟ بشنوئی گینگ کی گلوکار اے پی ڈھلون کے گھر پر فائرنگ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینیڈا میں پنجابی گلوکار و ریپر امرت پال( اے پی) سنگھ ڈھلون کی رہائش گاہ کے باہر مبینہ طور پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کو کینیڈا کے شہر وینکوور میں پنجابی گلوکار اے پی ڈھلون کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی۔گلوکار بالکل محفوظ رہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا منصوبہ بنانے کے الزام اور بالی وڈ اداکار سلمان خان کو مسلسل قتل کرنے کی دھمکیاں دینے والے لارنس بشنوئی گینگ کے رکن روہت گودارا نامی شخص نے مبینہ طور پر اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مبینہ طور پر ایک شخص رات کے وقت گھر کے باہر کھڑا ہوکر فائرنگ کر رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ جس گھر کے باہر فائرنگ کی گئی وہ مبینہ طور پر پنجابی گلوکار اے پی ڈھلون کی رہائش گاہ ہے۔ تاہم اس ویڈیو میں نظر آنے والے مقام کی واضح تصدیق نہیں کی جاسکی۔
اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر ایک مبینہ پوسٹ بھی گردش کر رہی تھی جس میں لارنس بشنوئی گینگ کے رکن روہت گودارا دعویٰ کر رہا تھا کہ فائرنگ کینیڈا کے دو مقامات وکٹوریہ آئی لینڈ اور ووڈ برج ٹورنٹو میں ہوئی۔
اس مبینہ پوسٹ میں کہا گیا کہ اے پی ڈھلون کی جانب سے اپنی حالیہ میوزک ویڈیو (Old Money)میں بالی وڈ اداکار سلمان خان کو شامل کرنے پر بشنوئی گینگ نےگلوکار کے گھر کے باہر فائرنگ کی۔ اس پوسٹ میں گلوکار کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔
یہاں یہ بات واضح کی جائے کہ گزشتہ ماہ اے پی ڈھلون نے اپنی نئی میوزک ویڈیو Old Money کو ریلیز کیا تھا جس میں سلمان خان اور سنجے دت بھی شامل تھے۔اس گانے کو فینز کی جانب سے کافی پسند بھی کیا گیا۔
سکیورٹی ایجنسیاں اس مبینہ پوسٹ میں کیے گئے دعوؤں کی تصدیق اور ویڈیو کا تجزیہ کر رہی ہیں۔ تاہم اے پی ڈھلون نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
اس کے علاوہ کینیڈا کی پولیس کی جانب سے بھی اس واقعے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
گزشتہ سال نومبر میں گینگسٹر لارنس بشنوئی نے کینیڈا میں گلوکار گپی گریوال کے گھر پر مبینہ فائرنگ کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔
یاد رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے والے گینگ کے سرغنہ لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔
سلمان خان اور ان کے والد کو ایک دھمکی آمیز خط بھی موصول ہوا تھا جس میں لکھا تھا کہ ‘ تمہارا حال موسے والا جیسا کر دوں گا’۔بعد ازاں رواں برس اپریل میں ممبئی میں سلمان کی رہائش گاہ پر لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی تھی۔

Recent Posts

چینی آئی پی پیز پاکستان میں بڑے سرمایہ کار ہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چین توانائی کے شعبے…

6 mins ago

مسابا گپتا اور اداکار ستیہ دیپ مشرا کے گھر بیٹی کی پیدائش

ممبئی(قدرت روزنامہ)معروف فیشن ڈیزائنر مسابا گپتا اور اداکار ستیہ دیپ مشرا کے یہاں بیٹی کی…

24 mins ago

مجوزہ آئینی ترامیم پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیا ہے، تحفظات بھی دور کرینگے، احسن اقبال

کراچی(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے…

55 mins ago

پاکستان اور امریکی بحریہ کی مشترکہ مشقیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بحریہ عرب میں پاک اور امریکی بحریہ کی مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیا…

1 hour ago

انگلینڈ کیخلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان سکواڈ کا اعلان، بابر، نسیم اور شاہین ڈراپ

لاہور (قدرت روزنامہ )انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے پاکستان سکواڈ کا اعلان…

1 hour ago

بانی پی ٹی آئی سیاست نہیں، صیہونی مفادات کے تحفظ کیلئے کام کر رہے ہیں: شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران…

2 hours ago