پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا پنجاب کی ترقی اور عوامی ریلیف کیلئے سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے پنجاب کی ترقی اور عوامی ریلیف کے لیے سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی پی کی نمائندگی حسن مرتضیٰ، ندیم افضل چن اور حیدر گیلانی نے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی نمائندگی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کی ۔
پی پی رہنماؤں نےعوام کی ترقی کے لیے وزیر اعلیٰ مریم نوازکے اقدامات کو سراہا ۔
رہنماؤں کا کہناتھاکہ عوام کو سولر سسٹم کی فراہمی میں اشتراک عمل سے آگے بڑھا جائے گا ، موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے، امن وامان اور آئی ٹی کے فروغ کے لیے بھی تعاون جاری رہے گا ۔
اس موقع پر علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ عوامی ریلیف کے فارمولے پر اتفاق کرنے پر وزیراعلیٰ اور ن لیگ کے مشکور ہیں ،رکاوٹوں کو دور کرکے آگے بڑھنے سے ہی عوام کو اتحادی حکومت کے ثمرات ملیں گے۔
اس کے علاوہ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر کاربند ہیں جبکہ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ اختلاف رائے ہمارا بنیادی حق ہے، عوامی ایشوز کو مل کرحل کرنے پر اتفاق کرتے ہیں۔

Recent Posts

امن کی کوششوں میں پاکستان تحریک انصاف سب سے آگے نظر آئے گی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی…

4 hours ago

14 اکتوبر کے بعد گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے…

4 hours ago

پیپلزپارٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ…

4 hours ago

شلپا شیٹی اور راج کندرا کو عدالت سے ریلیف مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کو بمبئی ہائی…

4 hours ago

دھماکے میں جاں بحق چینی باشندوں کی میتیں چین روانہ

کراچی (قدرت روزنامہ) ایئر پورٹ سگنل کے قریب خودکش حملے میں جاں بحق دونوں چینی…

4 hours ago

آئندہ برس کی حج پالیسی منظور ، سرکاری حج پیکیج کتنا ہوگا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے…

4 hours ago