بھاگ(قدرت روزنامہ)مون سون بارشوں سے دریائے ناڑی میں طغیانی کا سلسلہ جاری گزشتہ روز بھاگ شہر کے بچاو¿ بند دو شگاف لگنے کے بعد سوموار کی صبح شگاف لگنے سے سیلابی پانی واپڈا گریڈ سٹیشن میں داخل بھاگ شہر و دیگر فیڈر کو حفاظتی اقدامات کے تحت بجلی کی فراہمی معطل میونسپل کمیٹی اور بھاگ انتظامیہ کی جانب سے گریڈ سٹیشن کو نقصان سے بچانے کے لیے مشینری کے زریعے حفاظتی اقدامات جاری تفصیلات کے مطابق طوفانی بارشوں کے بعد دریائے ناڑی میں طغیانی کا سلسلہ نہ رک سکا بھاگ شہر و گردونواح میں سیلابی پانی کا دباو¿ برقرار گزشتہ روز بھاگ شہر کے حفاظتی بند میں دو شگاف لگ گئے چیرمین میونسپل کمیٹی مفتی کفایت اللہ اور اسسٹنٹ کمشنر نویدِ بلوچ نے بروقت اقدامات کرکے شگافوں کو بند کر دیا جبکہ سیلابی پانی کے دباو¿ کو کم کرنے کے لیے دومقامات پر کٹ لگائے گئے تاکہ پانی کو تقسیم کر کے دباو¿ کم کیا جا سکے جبکہ سوموار کی صبح سیلابی پانی کے دباو¿ کے باعث شگاف لگنے سے پانی واپڈا گریڈ سٹیشن میں داخل ہوگیا جس سے بھاگ شہر و دیگر فیڈروں کو بجلی کی فراہمی کی معطل ہوگئی اس موقع پر ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے تعاون سے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین مفتی کفایت اللہ مشینری کے ساتھ پہنچ گئے اور حفاظتی بند باندھنے کا شروع کردیا چیرمین میونسپل کمیٹی بھاگ انتظامیہ کے عملے کے ساتھ مسلسل متحرک ہے رات دن بھاگ بچاو¿ بند کی خصوصی نگرانی میں مصروف ہیں
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…