نصیرآباد، سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ،درجنوں گوٹھ زیر آب، متاثرین کو غذائی قلت و علاج معالجے میں مشکلات کا سامنا


نصیرآباد(قدرت روزنامہ)بولان اور دریائے مولہ سمیت دیگر بالائی علاقوں سے آنے والے سیلابی ریلوں نے نصیرآباد کے علاقے باباکوٹ اور کوٹ پلیانی میں تباہی مچادی یونین کونسل کوٹ پلیانی کے وائس چیئرمین امیر حمزہ عمرانی کے گوٹھ سمیت درجنوں گاو¿ں زیر آب آگئے جن میں گوٹھ حاجی میر محمد بخش پلیانی گوٹھ محمد علی عمرانی گوٹھ نواب خان عمرانی گوٹھ لیاقت عمرانی گوٹھ علی حسن عمرانی گوٹھ حاجی علی مدد عمرانی گوٹھ حاجی صدام حسین عمرانی گوٹھ میر اصغر علی عمرانی گوٹھ محمد حسین عمرانی گوٹھ حاجی سکندر علی عمرانی گوٹھ محبوب علی عمرانی گوٹھ میر حسن عمرانی گوٹھ سرفراز عمرانی گوٹھ لعل جان عمرانی گوٹھ برکت علی عمرانی گوٹھ ٹکری عبدالکریم عمرانی گوٹھ محمد اسماعیل عمرانی گوٹھ امید علی عمرانی گوٹھ کونسلر عبدالستار عمرانی گوٹھ محمد ابراھیم عمرانی گوٹھ محمد دین عمرانی گوٹھ علی گل عمرانی گوٹھ خدابخش عمرانی گوٹھ مولا بخش پلیانی گوٹھ رانجھن خان عمرانی گوٹھ گلاب خان عمرانی گوٹھ ممتاز علی عمرانی گوٹھ ایاز علی عمرانی گوٹھ سیف اللہ بدھ گوٹھ میر محمد پندرانی گوٹھ جمعہ خان جتک گوٹھ محمد صلاح عمرانی گوٹھ علی نواز عمرانی گوٹھ رسول بخش پلیانی گوٹھ علی شیر عمرانی ودیگر شامل ہیں۔ جب شہر کو ملانے والے راستے بھی منقطع ہو کر رہے گئے۔علاقے کے سیلاب متاثرین کو سخت مشکلات کا سامنا ضلع انتظامیہ نصیرآباد سمیت حکومت بلوچستان سے امدادی کاروائیوں کی اپیل سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے کوٹ پلیانی کے مین روڈ کو بحال کیا جائے۔تاکہ راستہ بحال ہونے پر متاثرین کی مدد ممکن ہوسکے گا۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

4 hours ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

4 hours ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

5 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

5 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

5 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

5 hours ago