کوئٹہ(قدرت روزنامہ)علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق پیر کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جب کہ ژوب، شیرانی، پشین، قلعہ عبداللہ، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، ہرنائی، زیارت، کچھی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کوئٹہ، مستونگ، کوہلو اور بارکھان اضلاع میں بھی گرج چمک کا امکان ہے۔ صوبے کے باقی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ منگل کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جب کہ ژوب، شیرانی، قلعہ عبداللہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، نوشکی، کوئٹہ، مستونگ، قلات، خضدار، آواران،ہرنائی، زیارت، کچھی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، سبی اور نصیر آباد کے اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبے کے باقی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیارت میں 21.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ لورالائی میں 11.0 ملی میٹر اور کوئٹہ کے علاقے سریاب میں 1.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ دالبندین اور تربت میں۔40 سبی میں 38، لسبیلہ اور پنجگور میں 36، گوادر میں 33 اور کوئٹہ میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سائیکلون طوفان (CS) کے اثرات میں کمی آئی ہے اور بلوچستان کے ساحل کے ساتھ سمندر کی سطح پر دوپہر تک معمول پر آنے کا امکان ہے۔ ماہی گیر آج شام سے اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔
پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…
لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…
جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…
عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…
چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…
ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…