’’انتخابات سے 6 ماہ قبل مجھے بہت ہی غلط اور فضول فیصلے سے نا اہل کیا گیا‘‘ عمران خان کو چھوڑنا ہے یا نہیں ؟ جہانگیر ترین نے فیصلہ سُنا دیا
جہانگیر ترین نے کہا کہ میں دو ہفتے کے لیے ملک سے باہر چلا گیا لیکن میں نے اور بیٹے نے فیصلہ کیا ہے کہ سیاست چھوڑیں گے اور نہ ہی تحریک انصاف جبکہ میں نے فیصلہ کیا کہ اسی محنت کے ساتھ کام کرتا رہوں گا . انہوں نے کہا کہ عام انتخابات سے قبل مجھے خان صاحب کا پیغام آیا تھا کہ پنجاب کی حکومت کے بغیر ہمارا کوئی فائدہ نہیں ہے اور میں نے وزیر اعظم سے کہا تھا کہ فکر مت کریں اور مجھ پر چھوڑ دیں . انہوںنے کہاکہ جہاں ہماری ن لیگ سے 8 سیٹیں کم تھی لیکن اللہ تعالی نے کرم کیا اور ہماری حکومت بن گئی، پھر ایک باقاعدہ سازش کے تحت مجھے خان صاحب سے الگ کرنے کی کوشش کی گئی، اور پھر مجھے الگ کر دیا گیا میرے لیے یہ بھی کوئی مسئلہ نہیں تھا . پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سازش کرنے والوں کو یہ معلوم تھا جب تک ہم اس سے مکمل انتقام نہیں لیں گے اور ختم نہیں کریں گے یہ ہمارے لیے خطرہ ہے اور ڈیڑھ سال تک جس طرح سے یہ لوگ میرے پیچھے پڑے رہے پاکستان کی تاریخ میں کوئی حکومت کسی ایک آدمی کے پیچھے نہیں پڑی . انہوں نے کہا کہ اللہ کا کرنا یہ ہوا کہ میں سرخرو ہوا، میں ایک لیول کا سیاستدان تھا اور میرے ساتھ کھڑے ہونے والے اراکین اسمبلی جب اپنے حلقوں میں واپس گئے تو عوام نے ان کی پذیرائی کی . . .