سہ ماہی ٹیکس وصولی نہ ہونیکی صورت میں ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافے کا امکان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کی جانب سے رواں سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا نہ ہونے کی صورت میں ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں ایک فیصد اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے کہا ہے کہ اگر پہلے سہ ماہی کا ٹارگٹ نہ ہو سکا تو منی بجٹ آئے گا، کیونکہ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں اٹھانوے ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے۔
اگر ایف بی آر رواں ماہ (ستمبر) کا ٹیکس ہدف حاصل نہ کر سکا تو اکتوبر میں ود ہولڈنگ ٹیکسز کی شرح میں درآمدات، ڈیویڈڈز، پرافٹ آن ڈیبٹ، موبائل فونز، اشیاء و خدمات کی سپلائی اور نان ریذیڈنٹس کو کی جانیوالی ادائیگیوں سمیت دیگر شعبوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں ایک فیصد اضافہ کا امکان ہے۔
تاہم ایف بی آر حکام پر امید ہیں کہ ستمبر میں چونکہ انکم ٹیکس ریٹرنز موصول ہونا ہیں اور انکے ساتھ بھاری اضافی ریونیو متوقع ہے جس کے باعث نہ صرف رواں ماہ کیلئے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل ہو جائے گا بلکہ ہدف سے بھی زیادہ وصولیاں متوقع ہیں۔

Recent Posts

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

20 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

7 hours ago