انہوں نے کہا کہ مجھے گرفتار کریں تاکہ دنیا کو بھی انصاف کا پتا چلے . سچ ایک نہ ایک دن سامنے آتا ہے . نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ نیب میں میری بیل کینسل کرنے کی درخواست دینے والے کو دیکھنا چاہتی ہوں . جاننا چاہتی ہوں درخواست لکھنے والا سپر انٹیلی جنٹ کون ہے . نیب کی درخواست دیکھ کر لگا کہ جیسے بچے ڈر رہے ہوں . درخواست میں کہا گیا کہ مریم ایسے کھاتی ہے ، ایسے بات کرتی ہے . انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان وزیراعظم کی کرسی پر قابض ہیں ، عمران خان کی کوئی اخلاقی یا آئینی حیثیت نہیں . یہ جادو ٹونے سے ملک چلانے والی حکومت ہے . جادو ٹونہ اتنا اچھا ہے تو مہنگائی ختم کریں . لیگی رہنما نے کہا کہ 22 کروڑ کے ملک کو جادو ٹونے سے چلایا جا رہا ہے . وزیراعظم کے بجائے جنات تقرریاں کرتے ہیں . ایک شخص کےلیے پورے ملک کا تماشا بنا دیا گیا ہے . کیا آپ نے قوم کو بیوقوف سمجھ رکھا ہے . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ مقدمات ، گرفتاری اور جیل جانے سے نہیں ڈرتیں .
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں کسی سے نہیں ڈرتی ، نہ نیب سے نہ کسی درخواست دینے والے سے .
متعلقہ خبریں