گرلز ہاسٹل کے واش روم سے خفیہ کیمرا برآمد، ویڈیوزمنظرعام پرآگئیں


آندھرا پردیش(قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے سے بنائی گئی ویڈیوز طلبا میں بڑے پیمانے پر فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا کے ایس آر گڈلاوالیرو نامی انجینئرنگ کالج میں پیش آیا۔گزشتہ ہفتے گرلز انجینئرنگ کالج کے ہاسٹل کے واش روم سے خفیہ کیمرا برآمد ہونے پر طالبات نے احتجاج کیا تھا جس دوران ’ہم انصاف چاہتے ہیں‘ کے نعرے کالج کیمپس کی درودیوار میں گونجتے رہے۔
کیمرا برآمد ہونے اور احتجاج شروع ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا جس دوران بوائز ہاسٹل سے سینئر طالب علم وجے کمار کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی پولیس نے طالب علم وجے کمار کا لیپ ٹاپ ضبط کرتے ہوئے تفتیش شروع کی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو وجے کے لیپ ٹاپ سے ہاسٹل واش روم سے ریکارڈ کی گئی 300 قابل اعتراض ویڈیوز ملیں جنہیں کئی دوسرے طالب علموں میں فروخت کئے جانے کا انکشاف بھی ہوا۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ہاسٹل کے واش روم سے بنائی گئی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد کئی طالبات واش روم استعمال کرنے سے گریزاں ہیں۔

Recent Posts

اسکردو میں پانی کی قلت دُور کرنے کے لیے مقامی لوگوں نے کیا حل نکالا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسکردو میں پانی کی قلت گزشتہ سال سے ایک بڑا مسئلہ بن…

9 mins ago

بھابھی غلط فہمی دور کرلیں، وہ ایشوریا رائے جیسی بالکل نہیں دکھتیں، دانش نواز نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ…

32 mins ago

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

46 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

52 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

1 hour ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

1 hour ago