اغواء برائے تاوان اور قبضہ مافیاء کو بلا امتیاز قانون کی گرفت میں لایا جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نئے تعینات آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری کی ملاقات
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نئے تعینات آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری کی ملاقات ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی آئی جی پولیس کو دہشت گردی کے ساتھ ساتھ اغواء برائے تاوان، رہزنی اور اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ اغواء برائے تاوان اور قبضہ مافیاء کو بلا امتیاز قانون کی گرفت میں لایا جائے۔جرائم پیشہ افراد کی پروفائلنگ کو اپ ڈیٹ کرکے تمام تھانوں کے مابین فوری رابطہ کاری کو فعال کیا جائے۔پولیس کے تربیتی کورسز کو حالات حاضرہ سے ہم آہنگ کرکے تفتیش کے عمل کو بہتر بنایا جائے۔
تفتیش کے عمل کو بہتر بناکر دہشت گردی اور جرائم میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے ۔پولیس کو مطلوب تمام وسائل فراہم کریں گے، تاہم کارکردگی کا بھی مستقل جائزہ لیں گے۔تخریب کاری کے خاتمے کیلئے سی ٹی ڈی کا متحرک کردار باعث اطمینان ہے ۔سی ٹی ڈی کو مزید فعال کرنے کے لئے وسائل فراہم کریں گے۔بلوچستان پولیس کو ہر طرح کے دباؤ سے آزاد کرکے آزادانہ ماحول میں ان کی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے کا ماحول فراہم کررہے ہیں۔
پولیس اور عوام کے مابین اعتماد کی فضا کی بحالی کیلئے پولیس مثالی برتاو کا عملی مظاہرہ کرے ۔دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پولیس کو پوری معاونت فراہم کریں گے۔

Recent Posts

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

4 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

13 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

39 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago