بلوچستان میں کوئی آپریشن نہیں کرنے جارہے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کوئی آپریشن نہیں کرنے جارہے، خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ کالعدم تنظیموں نے مل کر بلوچستان میں لوگوں کو قتل کیا۔
محسن نقوی نے کہاکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں دہشتگردی کروا رہی ہے، سیکریٹری داخلہ نے اس حوالے سے افغانستان کو سارے ثبوت فراہم کیے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں ملوث زیادہ تر وہی لوگ ہیں جنہیں ایک معاہدے کے تحت چھوڑا گیا، کچے کے ڈاکوؤں کا بندوبست کرنے کے لیے صوبوں سے بات کررہے ہیں۔
سینیٹر فیصل سلیم رحمان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اجتماعات سے متعلق بل پر بحث کی گئی۔
سینیٹر فیصل سبزواری نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے علاوہ مذہبی جتھے بھی اسلام آباد میں آجاتے ہیں، یہاں کے شہریوں کو ایک دن میں اجتماع کے لیے تاریخ مل جاتی ہے، ہمیں تو سندھ میں 2،2 سال تک تاریخ نہیں دی جاتی۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سینیٹر سیف اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ کو بل پر کوئی اعتراض ہے تو بتادیں۔
ثمینہ ممتاز زہری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اس قانون کا مقصد کسی بھی سیاسی جماعت کو ٹارگٹ کرنا نہیں، جس کے بھی چند ہزار فالوورز ہیں وہ جتھے لے کر بیٹھ جاتا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ سیاسی جماعتیں تو باقاعدہ اجازت لے کر اجتماعات کرتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اگر کوئی بھی این او سی کے بغیر اجتماع کرے تو اس کے لیے قانون ہے۔
ثمینہ ممتاز زہری نے کہاکہ لوگ یہاں آکر جائیدادوں کا نقصان کرتے ہیں، انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کی اور کہاکہ وہاں ریاست مخالف عناصر موجود ہیں۔

Recent Posts

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

6 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

22 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

26 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

37 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

48 mins ago

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

1 hour ago