سرفراز بگٹی سے نئے آئی جی پولیس بلوچستان کی ملاقات، تخریب کاری کیخلاف بھر پور معاونت فراہمی کی یقین دہانی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے نئے تعینات ہونے والے آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے آئی جی پولیس کو تخریب کاری کے ساتھ ساتھ اغوا برائے تاوان، رہزنی اور سٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ اغوا برائے تاوان اور قبضہ مافیا کو بلا امتیاز قانون کی گرفت میں لایا جائے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی پروفائلنگ کو اپ ڈیٹ کرکے تمام تھانوں کے مابین فوری رابطہ کاری کو فعال کیا جائے، پولیس کے تربیتی کورسز کو حالات حاضرہ سے ہم آہنگ کرکے تفتیش کے عمل کو بہتر بنایا جائے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ تفتیش کے عمل کو بہتر بناکر تخریب کاری اور جرائم میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے ، پولیس کو مطلوب تمام وسائل فراہم کریں گے، کارکردگی کا بھی مستقل جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ تخریب کاری کے خاتمے کیلئے سی ٹی ڈی کا متحرک کردار باعث اطمینان ہے، سی ٹی ڈی کو مزید فعال کرنے کے لئے وسائل فراہم کریں گے، بلوچستان پولیس کو ہر طرح کے دباؤ سے آزاد کر کے آزادانہ ماحول میں ان کی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے کا ماحول فراہم کر رہے ہیں۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ پولیس اور عوام کے مابین اعتماد کی فضا کی بحالی کیلئے پولیس مثالی برتاؤ کا عملی مظاہرہ کرے، تخریب کاری کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پولیس کو پوری معاونت فراہم کریں گے۔

Recent Posts

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

5 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

6 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

6 hours ago

آئینی ترمیم پر( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا مسودہ الگ الگ ہے،اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ…

7 hours ago