پاک ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے، وزیراعظم

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ملاقات کی جس میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور افغانستان میں تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا .

وزیراعظم نے تجارتی ،معاشی اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا . عمران خان نے کہا کہ پاک ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے ، سرحد پر مارکیٹس سے خطے میں روزی روٹی میں آسانی ہوگی ، افغانستان کے پڑوسی ہونے کی حیثیت سے پاکستان اور ایران کا امن اور استحکام سے براہ راست تعلق ہے ، پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان اور پائیدار معیشت کا خواہشمند ہے . وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں بین الاقوامی برادری مثبت طور پر اپنا کردار ادا کرے ، افغانستان میں معاشی تباہی کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں . وزیراعظم نے ایرانی صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی . . .

متعلقہ خبریں