پاک ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے، وزیراعظم

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ملاقات کی جس میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور افغانستان میں تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے تجارتی ،معاشی اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ پاک ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے ، سرحد پر مارکیٹس سے خطے میں روزی روٹی میں آسانی ہوگی ، افغانستان کے پڑوسی ہونے کی حیثیت سے پاکستان اور ایران کا امن اور استحکام سے براہ راست تعلق ہے ، پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان اور پائیدار معیشت کا خواہشمند ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں بین الاقوامی برادری مثبت طور پر اپنا کردار ادا کرے ، افغانستان میں معاشی تباہی کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

وزیراعظم نے ایرانی صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

Recent Posts

عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…

20 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

30 mins ago

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

41 mins ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

53 mins ago

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

1 hour ago

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

1 hour ago