بھارتی اداکارہ نے 28 فنکاروں پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگا دیئے

ممبئی(قدرت روزنامہ ) ملیالم فلموں کی بھارتی اداکارہ چارمیلا نے 28 فنکاروں پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگا تے ہوئے نیا پنڈورا باکس کھول دیاہے ۔

ملیالم فلم انڈسٹری میں جنسی ہراسانی سے متعلق ہیما کمیٹی کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد کئی اداکاراؤں نے ساتھی اداکاروں اور فلمسازوں پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے ہیں۔چارمیلا نے انکشاف کیا کہ 27 سال قبل انہیں ہراساں کیا گیا اور ان کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ 1997 میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران، پروڈیوسر سے ملاقات کے لیے بلایا گیا، جہاں پروڈیوسر اور اس کے ساتھیوں نے ان کے اسسٹنٹ پر حملہ کیا اور انہیں بھی ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ چارمیلا نے اس واقعے کے بعد پولیس سے مدد طلب کی اور والد کو فون کیا۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ انہیں فلموں سے نکالنے کی وجہ ’ایڈجسٹ‘ نہ کرنے کا انکار تھا، جو کہ کوڈ ورڈ میں جسمانی تعلق بنانے سے انکار کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ایک اور واقعے میں چارمیلا نے بتایا کہ ملیالم ہدایت کار ہری ہرن نے بھی ’ایڈجسٹ‘ کرنے کا کہا تھا، انکار پر انہیں اور ایک اور اداکار کو فلم سے نکال دیا گیا۔ اداکار وشنو نے بھی چارمیلا کے الزام کی تصدیق کی۔

ہیما کمیٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملیالم فلم انڈسٹری میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنا ایک عام بات ہے اور انڈسٹری کے بڑے نام بھی اس میں ملوث ہیں۔

Recent Posts

اسکردو میں پانی کی قلت دُور کرنے کے لیے مقامی لوگوں نے کیا حل نکالا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسکردو میں پانی کی قلت گزشتہ سال سے ایک بڑا مسئلہ بن…

14 mins ago

بھابھی غلط فہمی دور کرلیں، وہ ایشوریا رائے جیسی بالکل نہیں دکھتیں، دانش نواز نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ…

37 mins ago

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

51 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

57 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

1 hour ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

2 hours ago