معروف بھارتی اداکار پر خاتون نے دبئی میں جنسی زیادتی کا الزام عائد کر دیا ، مقدمہ درج

ممبئی (قدرت روزنامہ )جنوبی بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار نوین پالے پر خاتون نے الزام نے عائد کیا ہے کہ اداکار نے دبئی میں اُنہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد نوین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ خاتون نے اداکار نوین پالے پر الزام لگایا ہے کہ اداکار نے ایک سال قبل دبئی میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی، خاتون کے الزام پر 3 ستمبر منگل کے روز اداکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نوین پالے کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 376 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اس ایف آئی آر میں اداکار سمیت 6 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ نوین پالے کا نام ملیالم فلم انڈسٹری کے ان کئی اداکاروں اور ہدایتکاروں میں شامل ہے جن پر جسٹس ہیما کمیٹی کی رپورٹ کے بعد خواتین اداکاراؤں نے جنسی ہراسانی اور زیادتی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

دوسری جانب 40 سالہ خاتون کے الزام پر ردعمل دیتے ہوئے نوین پالے نے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات بےبنیاد اور جھوٹے ہیں۔نوین پالے نے کہا کہ میں خاتون کے الزامات کو جھوٹا ثابت کرنے اور ذمہ داروں کو قانون کے دائرے میں لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔

Recent Posts

بھابھی غلط فہمی دور کرلیں، وہ ایشوریا رائے جیسی بالکل نہیں دکھتیں، دانش نواز نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ…

12 mins ago

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

25 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

32 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

42 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

1 hour ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago