ہانیہ عامر سے متعلق ماہر علمِ نجوم کی پیشگوئی وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق ماہر علمِ نجوم نے پیشگوئی کی ہے۔
نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں تین نجومیوں کو مدعو کیا گیا جس میں میزبان نے ان سے متعدد اداکاروں کے مستقبل سے متعلق سوالات پوچھے۔
اداکار فواد خان سے متعلق ماہر نجوم کا کہنا تھا کہ بہت لوگ سوچ رہے تھے کہ بس ان کا کیرئیر اب ڈوب گیا مگر ایسا نہیں ہے، آنے والا سال فواد خان کے لیے خوب شہرت اور کامیابیاں لا رہا ہے۔
اس کے علاوہ تینوں نجومیوں نے سینئر اداکار عدنان صدیقی سے متعلق کہا کہ عدنان صدیقی کا آنے والا سال بہت سی کامیابیوں سے بھرا ہوگا، وہ کاروبار کریں یا کوئی بھی انویسٹمنٹ، دن دگنی رات چگنی ترقی پائیں گے۔
ندا یاسر سے متعلق ماہر علمِ نجوم نے کہا کہ ان کے آنے والا سال اچھا ثابت ہو گا اور 2025 ان کے لیے سرپرائز بھی لا رہا ہے۔
ہمایوں سعید سے متعلق ماہر نجوم نے بتایا کہ ہمایوں سعید کو ماضی، حال اور مستقل قریب میں بھی یہی عزت اور شہرت حاصل رہے گی کیوں کہ پیسہ اور شہرت ان کی جانب خود کھچا چلا آتا ہے، یہ جو بھی کاروبار کریں گے کامیاب رہیں گے، آنے والا سال ان کے لیے تھوڑا بہت مشکلات بھی لائے گا مگر مکمل طور پر سب ٹھیک رہے گا۔
ہانیہ عامر سے متعلق پیشگوئی
ہانیہ عامر سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے ماہرِ نجوم نے کہا کہ ہانیہ عامر بہت اچھی، بہت معصوم انسان ہیں، انہیں پاگل بنانا بہت آسان ہے، وہ بہت جلدی باتوں میں آ جاتی ہیں، سال 2026 ان کے لیے ’ٹرننگ پوائنٹ‘ ثابت ہو گا، دعا ہے یہ مثبت ہو، ہانیہ عامر کی زندگی میں کچھ بہت بڑا ہونے والا ہے۔
مداحوں کا سخت ردعمل
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہانیہ عامر کے مداحوں نے مارننگ شو میزبان سمیت نجومیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایک صارف نے کہا کسی کے مستقبل کے حوالے سے ٹیلی ویژن پر بغیر اس کی رضامندی کے کی جانے والی پیشگوئی پاگل پن ہےجب کہ ایک اور صارف نے کہا کہ اسلام میں اس کی اجازت نہیں ہے، برائے مہربانی اسے عام نہ کیا جائے۔

Recent Posts

بھابھی غلط فہمی دور کرلیں، وہ ایشوریا رائے جیسی بالکل نہیں دکھتیں، دانش نواز نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ…

11 mins ago

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

24 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

30 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

40 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

1 hour ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago