کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس میں کراچی پولیس کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس ایمانداری سے کام کرتی تو لاپتہ افراد کا مسئلہ حل ہو چکا ہوتا۔
لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی عدالت میں ہوئی۔
عدالت نے لاپتا افراد کی کی بازیابی سے متعلق رپورٹس پر پولیس حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا 13 سال سے دیکھ رہے ہیں کہ جے آئی ٹی اجلاس میں صرف چائے پی کر سب چلے جاتے ہیں۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریمارکس دیے کہ 70 سال کے بزرگ برسوں سے دھکے کھا رہے ہیں، لوگ بدعائیں دیتے ہوں گے، پولیس ایمانداری سے کام کرتی تو لاپتا افراد کا مسئلہ حل ہو چکا ہوتا۔
ان کا کہنا تھا اتنے برسوں میں جے آئی ٹی اجلاس میں یہ طے نہیں ہو سکا کی شہری کو کس نے غائب کیا، جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ڈی ایس پی تھانہ پاکستان بازار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ناقص کارکردگی پر آپ کو جیل بھیج دیں گے۔
سندھ ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی سربراہ کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ لاپتا شہری سید عارف، عباس شاہ اور دیگر کی بازیابی کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
عدالت نے وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں سے چار ہفتوں میں لاپتہ افراد سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی۔
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…
آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…
اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…
پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…
پانچ آئی پی پیز کا معاہدہ ختم، 18 سے بات چیت جاری ہے، اس کے…