سندھ حکومت 15 اکتوبر سے سرکاری گندم جاری کرنا شروع کرے گی ، سعید غنی

(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت 15 اکتوبر سے سرکاری گندم جاری کرنا شروع کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے گورنر سندھ کے گندم کی قیمتوں والے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر سندھ کو شاید گندم کی پیداوار، کھپت اور اس کے پروکیومنٹ کے حوالے سے کچھ معلومات نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر گورنر صاحب کو علم ہوتا تو وہ اپنی حکومت کی نالائقی چھپانے کے لیے اس طرح کی بات نہ کرتے ، ملک میں گندم کی کھپت 2 کروڑ 80 لاکھ ٹن ہے ، گندم کی پیداوار 2 کروڑ 70 لاکھ ٹن ہے ، 2 کروڑ ٹن گندم پنجاب میں پیدا ہوتی ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پنجاب میں زیادہ گندم کی پیداوار کے باوجود، آٹے کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ گورنر صاحب کو نظر نہیں آرہا ، پنجاب میں کس معیار کا آٹا استعمال ہوتا ہے وہ کراچی میں استعمال نہیں ہوتا۔

سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں جو فائن آٹا استعمال ہورہا ہے اس کی قیمت پنجاب میں بھی 70 روپے سے زائد ہے ، سندھ حکومت 15 اکتوبر سے سرکاری گندم جاری کرنا شروع کرے گی ، سندھ میں گندم جاری ہونے کے بعد قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گندم پروکیومنٹ کا مقصد آخری 5 ماہ میں آٹے کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہوتا ہے ، سندھ حکومت نے گزشتہ سال اور اس سال بھی دانشمندانہ فیصلے کیے ہیں۔

Recent Posts

عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…

25 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

36 mins ago

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

46 mins ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

58 mins ago

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

1 hour ago

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

1 hour ago