بجلی بلوں کی سبسڈی پر آئی ایم ایف کو اعتراض ہے تو بات ہوسکتی ہے: وزیر اطلاعات پنجاب


لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ بجلی کے بلوں پر ٹارگٹڈ سبسڈی ہے اس پر آئی ایم ایف کو اعتراض نہیں ہوتا اور اگر آئی ایم ایف کو کوئی اعتراض ہے تو اس پر بات ہوسکتی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چند علاقوں میں سیلابی ریلوں سے فصلوں کا نقصان ہوا ہے، سیلابی علاقوں میں محکمہ صحت کام کررہا ہے تاہم پنجاب کے سیلابی علاقوں میں صحت کے حوالے سے ایمرجنسی صورتحال نہیں۔
ڈینگی وبا پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈینگی کنٹرول ہے اور سندھ میں ڈینگی مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔
بجلی بلوں پر ریلیف کو لے کر آئی ایم ایف کے تحفظات پر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں پر ٹارگٹڈ سبسڈی ہے، اس پر آئی ایم ایف کو اعتراض نہیں ہوتا اور اگر آئی ایم ایف کو کوئی اعتراض ہے تو اس پر بات ہوسکتی ہے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ بجلی کے بلوں پر دو ماہ کا عارضی ریلیف دیا گیا تھا لیکن سیاسی مخالفین بجلی بلوں کے ریلیف پر سیاست کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت تمام تیاری کے بعد پروگرام کا اعلان کرتی ہے، حکومت ایسا نہیں کرتی کہ پروگرام کا اعلان کردے اور یہ معلوم نہ ہوکہ پیسے کہاں سے آئیں گے، ترقیاتی بجٹ سے کٹوتی نہیں ہوگی، کٹوتی ہمارے اخراجات سے ہوگی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت ماحولیات پر بہت کام کررہی ہے، فصلیں جلانے پر لوگوں کو گرفتار کیا گیا اور بھٹوں کے خلاف کارروائی ہوئی، آئندہ دو تین سال میں پنجاب سے اسموگ کا خاتمہ یا کمی کردی جائے گی۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے صوبائی حکومتوں کو بجلی بلوں پر سبسڈی دینے سے روک دیا اور عالمی مالیاتی ادارے نے بجلی کے بلوں پرسبسڈی دینے سے اتفاق نہیں کیا ہے۔

Recent Posts

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

45 mins ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

59 mins ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

1 hour ago

لاہور میں بدترین اسموگ، ایئر کوالٹی انڈیکس 1 ہزار ہوگیا

شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…

1 hour ago

تحریک انصاف کا 8 نومبر کو ہونے والا پشاور جلسہ منسوخ

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…

2 hours ago

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

2 hours ago