نیب حکام کا کہنا ہے کہ آغا سراج درانی کے موبائل فون کی آخری لوکیشن اسی گھر کی آئی ہے، نیب ٹیم نے انٹیلیجنس معلومات اور آخری لوکیشن کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آغا سراج کی ڈیفنس رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، آغا سراج درانی کو ہر صورت گرفتار کرنے کا حکم ہے . نیب حکام کے مطابق نیب کی انٹیلیجنس ونگ کی ٹیم بھی متحرک ہے، آغا سراج کی گرفتاری کے لیے مختلف جگہوں پر ٹیموں کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے . . .
(قدرت روزنامہ)نیب حکام نے کہا ہے کہ نیب ٹیم کو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے ملازمین کی طرف سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے .
تفصیلات کے مطابق نیب حکام کا کہنا ہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کے لئے 3 گھنٹے سے نیب ٹیم آغا سراج درانی کی رہائش گاہ پر موجود ہے، آغا سراج درانی کی گرفتاری کے لیے فی الحال اسی جگہ پر ہی چھاپہ مارا ہے .
متعلقہ خبریں