حکومتوں نے آئی ایم ایف معاہدوں کے ذریعے مہنگائی مسلط کی، امیر جماعت اسلامی


لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومتوں نے آئی ایم ایف سے معاہدوں کے ذریعے مہنگائی مسلط کی۔
عالمی یوم حجاب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک پر مسلط حکمرانوں نے پوری قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا۔ حکومتوں نے آئی ایم ایف معاہدوں کے ذریعے مہنگائی مسلط کی۔ آئی پیز سے مہنگے معاہدے کر کے غریبوں پر بوجھ ڈالا گیا۔ حکومت کو ہرصورت میں معاہدے کے مطابق عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔ عوام کو ریلیف دلوائے بغیر ہماری تحریک ختم نہیں ہوگی۔
حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین ووٹ کی طاقت سے ظالم حکمرانوں کا احتساب کریں۔ مائیں، بہنیں، بیٹیاں گھروں میں شعور کی شمعیں جلائیں۔ وعدہ کرتا ہوں جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر خواتین کو حق وراثت دلوائے گی۔ خواتین کو سود فری قرضے دیے جائیں گے تاکہ وہ گھروں میں چھوٹے کاروبار کا آغاز کر سکیں۔ تحریک پاکستان اور ملک میں سیاسی وجمہوری تحریکوں میں بھی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں نے بے پناہ قربانیاں دیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں خاندانی نظام پر حملے ہوئے مگر باہمت خواتین نے ڈھال کا کردار ادا کیا۔ باشعور خواتین مغربی کلچر کی یلغار کے مقابلے میں کھڑی ہیں۔ این جی اوز مغربی کلچر کی یلغار چاہتے ہیں مگر پاکستان کی عورت بیدار ہے۔ حجاب کا تصور ایک پوری تہذیب کی نمائندگی کرتا ہے۔ حجاب کی مخاطب صرف عورت نہیں معاشرے کا ہر فرد ہے۔

Recent Posts

جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…

3 mins ago

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

7 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

14 mins ago

شرح سود میں کمی کے عام آدمی اور معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…

17 mins ago

بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…

18 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، ’اتنی جلدی میکڈونلڈ کا برگر نہیں ملتا جتنی جلدی بل پاس ہوگیا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت…

22 mins ago