گورنر کے پی کا وزیراعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ، تحریکِ عدم اعتماد کی وارننگ


پشاور(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کردیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نہ کرے کہ مشیر اور معاونین خصوصی کی سمری پر پاؤں رکھوں، بتایا جائے کہ وزیر اور مشیر کیوں بدلے جارہے ہیں، اگر وہ کرپٹ ہیں، نااہل ہیں، تو انہیں سزا کیوں نہیں دی جا رہی؟
گورنر فیصل کنڈی نے سوال اٹھایا کہ یہ لوگ تو کہتےتھےکہ گورنر و سی ایم ہاؤس میں یونیورسٹیز بنائیں گے، یہ لوگ تو اب الٹا یونیورسٹیاں بیچنے لگے ہیں، لیکن جب تک میں بیٹھا ہوں تو یونیورسٹیاں نہیں بیچ سکتے۔
گورنر کے پی نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کےبعد صوبے کو اختیار ہے کہ کہاں رقم لگائیں، یہ ضم اضلاع کے فنڈز کہیں اور لگا رہے ہیں، کابینہ اجلاس اسلام آباد میں بلاکر خرچے کیے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج دو تہائی والا وزیراعلی اسمبلی جانے سے کترا رہا ہے، وہ صوبائی اسمبلی میں اپنی اکثریت کھوچکے ہیں، مطالبہ کروں گا کہ آپ اعتماد کا ووٹ لے لیں تاکہ پتہ چل جائے کہ آپ کی اکثریت ہے یا نہیں ، ایسا نہ ہو کہ کل عدم اعتماد کی تحریک آجائے یا آپ کو سرکاری طور پر اعتماد کے ووٹ کے لیے کہا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے سیاسی مسیحا مولانا فضل الرحمان کے پاس پہنچ جاتے ہیں، وزیراعلی سویا ہواہے اسے پتا ہی نہیں کہ امن وامان کی کیا صورتحال ہے۔

Recent Posts

میرسرفراز بگٹی کا انسداد پولیو کیلئے دس روز میں جامع روڑ میپ مرتب کرنے کا حکم

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کرز برائے الیکٹرانک میڈیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت…

1 min ago

ٹرمپ ہوں یا کمیلا ہیرس، پاکستان کو کملا بنائے رکھنا امریکہ کی مستقل پالیسی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…

7 mins ago

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

15 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

21 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

36 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

44 mins ago