آئی ایم ایف کا ایف بی آر سے رواں ماہ ریونیو شارٹ فال پورا کرنیکا مطالبہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں ماہ ستمبر میں حکومتی محکمے ایف بی آر سے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے لیے 12 ارب ڈالر قرض رول اوور پہلے کرانا ہوگا۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کے درمیان ایکسٹرنل فنانسنگ پر ورچوئل مذاکرات ہوئے ہیں لیکن پاکستان کو ایکسٹرنل فنانسنگ کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں مل سکی ہی۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر حکام نے بھی ورچوئل مذاکرات میں محصولات شارٹ فال پر بات چیت کی جبکہ وزارت خزانہ حکام نے آئی ایم ایف مشن کو ایکسٹرنل فنانسنگ کے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا، دوست ممالک سے قرض رول اوور اور نئے فنانسنگ اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ آئندہ ہفتے تک دوست ممالک سے قرض رول اوور ہونے کی ٹائم لائن دی ہے۔
آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے لیے 12 ارب ڈالر قرض رول اوور پہلے کرانا ہوگا، عالمی مالیاتی فنڈ مشن نے رواں ماہ ایف بی آر سے ریونیو شارٹ فال بھی پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ریونیو شارٹ فال پورا نہ کیا تو ٹیکس ریونیو کا ہدف پورا کرنے کے لیے ایف بی آر حکام سے پلان طلب کیا جائے گا۔

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

3 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

13 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

26 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

31 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

35 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago