(قدرت روزنامہ)ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ملاقات کی جس میں افغانستان کی صورتحال، خطے کی سلامتی و سرحدی امور سے متعلق بات چیت کی گئی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک ایران بارڈر مینجمنٹ خصوصاً باڑ کی تنصیب سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی، دونوں جانب سے خطے کے امن کے لیے مل کر کام کرنے اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ایران برادر ممالک ہیں،قریبی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایرانی وفد کو علاقائی سلامتی کی صورتحال پر جامع بریفنگ دی گئی ، پاک فوج کے تربیتی امور، دوست ممالک کے ساتھ تعاون اور مشترکہ فوجی مشقوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ایرانی جنرل نے پاک ایران فوجی روابط مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…