یویو ہنی سنگھ کی وہاب بگٹی اور صاحبان کیساتھ البم ریلیز ہوتے ہی چھاگئی


ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف ریپر و گلوکار یویو ہنی سنگھ نے کوک اسٹوڈیو پاکستان کے مشہور گلوکار وہاب بگٹی اور سندھی لوک گلوکارہ صاحبان کے ساتھ البم ریلیز کردی۔
یویو ہنی سنگھ نے بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز کے تحت اپنی نئی میوزک البم ‘گلوری’ کی آڈیو ریلیز کر دی ہے، اس البم کے گانے ‘ریپ گاڈ’ اور ‘بیبا’ میں پاکستانی گلوکاروں وہاب بگٹی اور صاحبان نے بھی اپنے سُریلی آواز کا جادو جگایا ہے۔
البم ‘گلوری’ میں ہنی سنگھ اور صاحبان کا گانا ‘ریپ گاڈ’ سندھی، ہندی، پنجابی اور انگریزی سمیت دیگر زبانوں کا مکسچر ہے، اسی طرح ہنی سنگھ اور وہاب بگٹی کا گانا ‘بیبا’ فرانسیسی، انگریزی، بلوچی اور ہندی زبان کا مکسچر ہے۔
ہنی سنگھ کی اس نئی البم میں مزید 18 گانے شامل ہیں جنہیں مختلف زبانوں میں ریکارڈ کیا گیا ہے، بھارتی ریپر و گلوکار نے ان گانوں کے لیے دُنیا بھر کے باصلاحیت گلوکاروں سے اشترک کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنی سنگھ نے فی الحال اپنی البم کا آڈیو ورژن ہی ریلیز کیا ہے جس نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
واضح رہے کہ یویو ہنی سنگھ نے گزشتہ ماہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ مداح بہت جلد اُن کی نئی البم میں پاکستانی گلوکاروں وہاب بگٹی اور صاحبان کو دیکھ سکیں گے۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

5 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

5 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

7 hours ago