ویسٹ انڈیز بورڈ نے ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی

لاہور(قدرت روزنامہ) ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں مثبت پیش ہوئی ہے اور کرکٹ ویسٹ انڈیز نے دورے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بور ڈ(پی سی بی) اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے درمیان شیڈول کو حتمی شکل دینے کیلئے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔
ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈز کے درمیان ویمن ٹیموں کی سیریز کیلئے بات چیت کا سلسلہ جاری تھا لیکن موجودہ حالات میں تحفظات کا اظہار کیا جارہا تھا۔ بالخصوص نیوزی لینڈ اور پھر انگلینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کئے جانے کے باعث مذکورہ سیریز پر بھی خدشات کے بادل منڈلانے لگے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمن ٹیموں کی سیریز کے حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے اور کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے اور حتمی شیڈول کے حوالے سے دونوں بورڈز میں بات چیت جاری ہے جس کے مطابق ون ڈے سیریز کے 3 میچز 8 نومبر، 11 نومبر اور 13 نومبر کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نومبر کے شروع میں کراچی پہنچ کر 3 روز کا قرنطینہ مکمل کرے گی جبکہ سیریز کیلئے قومی ویمن ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 22 اکتوبر سے کراچی میں لگنے کا امکان ہے۔ دونوں ٹیمیں سیریز کے بعد ورلڈکپ کوالیفائر کھیلنے کیلئے زمبابوے کا دورہ کریں گی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی ترکیہ کی گولن تحریک کی طرح پاکستانی ریاست پر قبضہ کرنے کی سکیم پر عمل کر ر ہی ہے، احسن اقبال کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریکِ انتشار پاکستان کی گولن تحریک…

16 mins ago

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟صحافی کا محسن نقوی سے سوال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات…

26 mins ago

عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل سنچری کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل…

29 mins ago

سرکاری ملازمین احتجاج نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر…

53 mins ago

میں منشیات کے استعمال میں حد سے باہر ہو گیا تھا ، جسٹن بیبر کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے محافظ ہر رات کو اُن…

1 hour ago

اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی کو احتجاج کیلئے مناسب جگہ اور سہولت فراہم کرے،ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ…

2 hours ago