اسپیکر قومی اسمبلی نے اختر مینگل کے استعفے پر کارروائی روک دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے استعفے پر کارروائی روک دی ہے۔
ذرائع اسپیکر آفس کے مطابق حکومت نے اسپیکر سے سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست کی تھی جس پر کارروائی روکی گئی۔سیکریٹری اسمبلی نے آج اختر مینگل کا استعفیٰ اسپیکر کو پٹ اَپ کیا تھا۔
دوسری جانب، اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے ہنگامی اجلاس شام پانچ بجے طلب کر لیا ہے جس کی سربراہی الائنس کے سربراہ محمود خان اچکزئی کریں گے۔ذرائع اپوزیشن کے مطابق اپوزیشن الائنس میٹنگ میں سردار اختر مینگل نے شریک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپوزیشن اتحاد سردار اختر مینگل کے استعفے اور سیاسی جدوجہد پر مشاورت کرے گا جبکہ جلسے اور احتجاجی تحریک کے سلسلے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ اپوزیشن الائنس اجلاس میں شرکت کے لیے اتحادی جماعتوں کو آگاہ کر دیا گیا۔
قبل ازیں، پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ کے وفود نے سردار اختر مینگل سے ملاقات کرکے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست بھی کی تھی۔

Recent Posts

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

17 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

6 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

7 hours ago