190 ملین پاؤنڈز ریفرنس؛ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائیگا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، فیصلہ پانچ ستمبر کو سنایا جائے گا، نیب کے آخری گواہ پر جرح بھی کل ہوگی، عدالت نے چئیرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست غیر موثر قرار دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے ایک 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جیل سے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل چوہدری ظہیر عباس پیش نہ ہوئے جس کے باعث نیب کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر آج بھی جرح مکمل نہ ہو سکی۔ دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر دلائل دیئے۔
نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز نے بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست کی مخالفت میں دلائل دیئے، دونوں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کہ کل پانچ ستمبر کو سنایا جائے گا۔
بریت کی درخواست پر دلائل دیئے جانے پر عدالت نے چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کو غیر موثر قرار دے دیا، بریت کی درخواست پر دلائل نہ دیے جانے پر بشریٰ بی بی کے وکیل کی جانب سے نیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی، نیب کے آخری گواہ تفتیشی افسر عمر ندیم پر جرح بھی کل ہوگی۔

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

6 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

17 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

29 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

35 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

38 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago