ایڈوانس بتا رہا ہوں گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا، وزیر پیٹرولیم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ اگلے موسم سرما میں گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا اور اسپاٹ ایل این جی کارگوز خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
میڈیا سے غیررسمی گفتگو کے دوران وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ حکومت کی چار یا پانچ ٹیمیں بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کے لیے کام کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں، جینکوز، سرکلر ڈیٹ، کپیسٹی پیمنٹس پر الگ الگ ٹیمیں کام کر رہی ہیں، امید ہے جو پیکیج لے کر آئیں گے اس سے عوام کو کچھ ریلیف ملے گا۔مصدق ملک کا کہنا تھا کہ گیس کی سپلائی کے حوالے سے سردیوں میں ایک بڑا چیلنج درپیش ہو گا، سردیوں میں بجلی کی کھپت کم ہونا ایک بڑا مسئلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سردیوں میں بجلی کی کھپت بڑھانا ضروری ہے، جس پر کام جاری ہے، اگر ہم بجلی کی قیمتیں کم کر کے گیس کی قیمتیں بڑھائیں گے تو سردیوں میں بجلی کی کھپت بڑھ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہیٹرز اور چولہے گیس کے بجائے بجلی پر منتقل کریں تو سردیوں میں کپیسٹی پیمنٹ سے بچا جا سکتا ہے۔
وزیرپیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ہر 10 روز کے بعد سعودی عرب کے وفود سے ملاقات کرتا ہوں، گرین ریفائنری کے لیے کمرشل رپورٹ دسمبر میں سامنے آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پیٹرو کیمیکلز کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے، گرین فیلڈ ریفائنری میں 50 فیصد پٹروکیمیکل اور 50 فیصد پیٹرولیم ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ریکوڈک کوایڈوانس مرحلے میں لے کر جا رہے ہیں، ریکوڈک پر ہم نان ڈسکلوژر اگریمنٹ میں ہیں اورجلد مثبت خبر آئے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سولر پر رپورٹ جلد وزیراعظم کو پیش کی جائے گی، آئی پی گیس پائپ لائن پر 18 ارب کے جرمانے کی بات درست نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی پی گیس پائپ لائن پر پاکستان پر جرمانے کا تاحال کوئی تخمینہ سامنے نہیں آیا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ بلوچستان مسئلے کا حل صرف ریکوڈک نہیں بلکہ وہاں کے لوگوں کے لیے ہونا چاہیے، بلوچستان کے مسائل کا سیاسی حل نکالنا ضروری ہے، بلوچستان میں بیرونی مداخلت ہے۔
انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر ریجن میں سب کمپنیوں کو طے شدہ طریقے کے تحت سیکیورٹی دی جاتی ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ آئندہ موسم سرما میں گیس کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی، ایڈوانس بتا رہا ہوں گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا، قوی امید ہے کہ اسپاٹ ایل این جی کارگوز خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Recent Posts

ہاکی کے کھیل میں پاکستان کا درخشاں ماضی رہا ہے، آسٹریلین ہائی کمیشن نیل ہاکینز

میں چاہتا ہوں کے پاکستان کا وہ سنہری دور واپس آئے، نیل ہاکینز کی اولمپیئن…

5 mins ago

بجلی مزید مہنگی کرنے کیلیے تقسیم کار کمپنیوں کی نیپرا میں درخواست

سماعت کے بعد منظوری کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا اسلام…

16 mins ago

امریکا میں کانسٹیبل کی نشست پر پاکستانی نژاد علی شیخانی کامیاب

واشنگٹن (قدرت روزنامہ )امریکا میں کانسٹیبل کی نشست پر پاکستانی نژاد امیدوار علی شیخانی کامیاب…

22 mins ago

کاملا ہیرس انتخابی نتائج سے شدید مایوس، حامیوں سے خطاب نہ کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن (قدرت روزنامہ )ڈیموکریٹک امیدوارکاملا ہیرس انتخابی نتائج سے شدید مایوس ہوتے ہوئے آج حامیوں…

27 mins ago

امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیا

صدارتی انتخاب جیتنے کے لیے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت تھی، ٹرمپ…

50 mins ago

ہم درست سمت میں جارہے ہیں، طویل سفر باقی ہے: وزیر خزانہ

کراچی(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم درست سمت میں جارہے ہیں…

1 hour ago