قائمقام صدر بلوچستان عوامی پارٹی ظہور بلیدی کا کہنا ہے وزیر اعظم مداخلت کریں ہم تحریک عدم اعتماد سے بچنا چاہتے ہیں،دوسری طرف جام کمال کا بھی کہنا ہے وہ جلد ناراض اراکین کو منا لینگے اور اپنے اتحادیوں کیساتھ مل کر معاملہ حل کر لینگے . ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعظم اور طاقتور شخصیات کی مداخلت پر وزیر اعلی جام کمال اور ناراض ارکان کے درمیان ملاقات کابھی واضح امکان ہے جس کے بعد بلوچستان کا مسئلہ حل ہونے کے قوی امکان موجودہے . . .
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد دم توڑنے لگی ،اسلام آباد میں بڑے بڑوں کی ملاقات کے بعد ناراض ارکان بھی تحریک عدم اعتماد سے پیچھے ہٹنے لگے .
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق جام کمال کیخلاف سامنے آنے والی تحریک عدم اعتماد کے بعد حکومتی مشینری حرکت میں آگئی ،وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی اچانک اسلام آباد آمد کے بڑے بڑوں سے ملاقات کے بعد صورتحال بدلنے لگی ،ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتمادکو روکنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان اور طاقتور شخصیات کی مداخلت بھی سامنے آنے لگی .
متعلقہ خبریں