وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں بڑا بریک تھرو

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد دم توڑنے لگی ،اسلام آباد میں بڑے بڑوں کی ملاقات کے بعد ناراض ارکان بھی تحریک عدم اعتماد سے پیچھے ہٹنے لگے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق جام کمال کیخلاف سامنے آنے والی تحریک عدم اعتماد کے بعد حکومتی مشینری حرکت میں آگئی ،وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی اچانک اسلام آباد آمد کے بڑے بڑوں سے ملاقات کے بعد صورتحال بدلنے لگی ،ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتمادکو روکنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان اور طاقتور شخصیات کی مداخلت بھی سامنے آنے لگی ۔

قائمقام صدر بلوچستان عوامی پارٹی ظہور بلیدی کا کہنا ہے وزیر اعظم مداخلت کریں ہم تحریک عدم اعتماد سے بچنا چاہتے ہیں،دوسری طرف جام کمال کا بھی کہنا ہے وہ جلد ناراض اراکین کو منا لینگے اور اپنے اتحادیوں کیساتھ مل کر معاملہ حل کر لینگے ۔

ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعظم اور طاقتور شخصیات کی مداخلت پر وزیر اعلی جام کمال اور ناراض ارکان کے درمیان ملاقات کابھی واضح امکان ہے جس کے بعد بلوچستان کا مسئلہ حل ہونے کے قوی امکان موجودہے ۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

2 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

2 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

2 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

2 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

3 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

3 hours ago