لاہور(قدرت روزنامہ)ملک میں ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا . مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی .
ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا . انہوں نے کہا کہ یکم ربیع الاول 6 ستمبر جمعہ کو ہوگی اور 12 ربیع الاول منگل 17 ستمبر کو ہوگی .
. .