404 Error

کچے کے علاقے میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک سخت آپریشن جاری رہے گا، خواجہ سلمان رفیق

لاہور ( قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کے امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی . امن عامہ کے دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے .

کچے کے علاقے میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک سخت آپریشن جاری رہے گا . امن و امان کی صورتحال کا براہ راست تعلق پاکستان کی معیشت سے ہے اور نقص امن کے مرتکب دہشتگردوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی .

صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ پنجاب میں لاء اینڈ آرڈر کمیٹی کے 12 ویں اجلاس کی صدارت کی . اجلاس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے بھی شرکت کی . اجلاس میں صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا . سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں بریفنگ دی . اجلاس میں 12 ستمبر کو رحیم یار خان میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے فوج اور رینجرز کی 3 کمپنیاں تعینات کرنے کی منظوری دی گئی .

اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکیورٹی عثمان خالد، ایڈیشنل آئی جی چوہدری سلطان، ڈی آئی جی سپیشل برانچ، کمشنر لاہور، ڈی سی لاہور اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی .

. .

متعلقہ خبریں