اسلام آباد ہائیکورٹ ، اسلامی نظریاتی کونسل میں خاتون ممبر کی عدم شمولیت ،سیکرٹری قانون اور قبلہ ایاز سے جواب طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل میں خاتون ممبر کی عدم شمولیت کے خلاف درخواست پر سیکرٹری قانون اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے اسلامی نظریاتی کونسل میں خاتون ممبر کی عدم شمولیت کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔شہری ماہم علی خان کی جانب سے
زینب جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ زینب جنجوعہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسلامی نظریاتی کونسل میں خاتون ممبر کی عدم شمولیت آئین کے آرٹیکل 228 کے خلاف ہے، اس وقت کونسل کے 12 ممبر ہیں لیکن کوئی خاتون شامل نہیں۔عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کردی ۔

Recent Posts

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کوجلد خوشخبری سنائیں گے،وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو

صوبائی وزراء نے اہل خان کے مسائل سنے اورمغویں کی جلد بازیابی کی یقین دہانی…

10 mins ago

میں بہت غلط ملک میں پیدا ہوگیا ہوں، اللہ مجھے اٹھالے، سینئر اداکار راشد محمود بجلی کا بل دیکھ کر تلملا گئے

لاہور (قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے والے سینیئر اداکار راشد…

31 mins ago

قیامت خیز گرمی سے کراچی میں 8 دن میں 968 اموات

گزشتہ روز سب سے زیادہ 142 میتیں ایدھی فاؤنڈیشن کے سرد خانے پہنچائی گئیں کراچی…

43 mins ago

لمحوں میں گزر گئیں صدیاں شباب کی۔۔ کیا آپ اس مشہور اداکار کو پہچان سکتے ہیں؟ تصویر دیکھ کر مداح بھی پریشان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)"لمحوں میں گزر گئیں صدیاں شباب کی" یہ کہنا ہے ایک سوشل…

58 mins ago

قدرت کا عذاب یا کچھ اور٬ پانی کی تہہ میں موجود ناقابلِ یقین مقامات جو کبھی زمین کے اوپر ہوا کرتے تھے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ کو کبھی ایسا محسوس ہوا کہ آپ نے اگر چند…

1 hour ago

راولپنڈی;اڈیالہ جیل میں تین حوالاتیوں کا منصوبہ بندی کے تحت جھگڑا، ایک حوالاتی زخمی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)اڈیالہ جیل راولپنڈی میں تین حوالاتیوں کا منصوبہ بندی کے تحت جھگڑا،خود ساختہ کٹر…

1 hour ago