امارات میں پاکستانیوں کے لیے ویزا ایمنسٹی اسکیم متعارف، پاکستانی مشنز مستعد


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کہ وہ امارات میں اپنی حیثیت کو قانونی بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں۔
امارات میں پاکستانی مشنز نے اس اقدام کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اسکیم کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے مذکورہ ایمنسٹی اسکیم یکم ستمبر سے شروع کی گئی ہے اور یہ 31 اکتوبر 2024 تک جاری رہے گی۔
پاکستانی مشنز کا کہنا ہے کہ اس کے جواب میں ابوظہبی میں پاکستان کا سفارت خانہ اور دبئی میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہریوں کو تمام ضروری مدد فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ اس موقعے سے پوری طرح فائدہ اٹھا سکیں۔
اس عمل کو آسان بنانے کے لیے پاکستانی سفارت خانہ اور قونصل خانہ ماہ اکتوبر میں ہفتے کے روز بھی کھلا رہے گا اور اس دن بھی درخواست دہندگان اپنے دستاویزات کی تجدید، اپ ڈیٹ یا تصدیق کرواسکیں گے۔
قومی شناختی کارڈ کی تجدید یا اجرا، پاسپورٹ اور تصدیق کی سہولت سمیت قونصلر خدمات دستیاب ہوں گی۔
مزید برآں آؤٹ پاس سیکشن پاکستانی شہریوں کے لیے بغیر پاسپورٹ کے آؤٹ پاس یا ہنگامی سفری دستاویزات جاری کریں گے تاکہ ان کی پاکستان واپسی میں آسانی ہو۔
مشنز نے اپنے بیان میں زور دیا کہ پاکستان کا سفارت خانہ اور قونصلیٹ جنرل اس عرصے کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی مدد کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔
پاکستانی یو اے ای میں ہندوستانیوں کے بعد دوسری سب سے بڑی کمیونٹی ہیں جہاں ان کی تعداد تقریباً 17 لاکھ ہے۔
واضح رہے کہ صرف سال 2023 کے دوران 2 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ پاکستانی ملازمت اور زندگی کے بہتر مواقع کی تلاش میں متحدہ عرب امارات پہنچے۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

1 min ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

8 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

17 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

43 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago