خیبرپختونخوا: ن لیگی رکن ثوبیہ شاہد نے اسمبلی میں خواتین کے خلاف ’امتیازی سلوک‘ پر کمیٹیاں چھوڑ دیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ شاہد نے صوبائی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔
یاد رہے کہ عام انتخابات 2024 کے فوری بعد بھی ثوبیہ شاہد نے شکایت کی تھی کہ ان سے کے پی اسمبلی میں ناروا سلوک برتا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے جب وہ اپنا ووٹ کاسٹ کر رہی تھیں تو اس موقعے پر گیلری سے تحریک انصاف کے کارکنان نے ان پر جوتا اور لوٹا پھینکا تھا اور اس کے بعد بھی ان کے ساتھ کچھ ایسا ہی سلوک کیا گیا تھا۔
بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ ن لیگ ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ضرورت پڑنے پر ان کے خلاف ہونے والے عمل پر قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔
ثوبیہ شاہد نے اپنے استعفے میں لکھا کہ وہ امتیازی سلوک کے خلاف احتجاجاً تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دے رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں خواتین کو شامل نہ کرکے مساوی نمائندگی نہیں دی گئی اور سنہ 2018 کی حکومت میں بھی صرف 2 خواتین کو شامل کیا گیا تھا۔
ن لیگی ایم پی اے نے اپنے استعفیٰ میں یہ بھی کہا کہ خواتین تمام معاملات میں یکساں مواقع اور نمائندگی کی مستحق ہیں۔
ثوبیہ شاہد کا تعلق خیبر پختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن ہے۔ وہ ایک کاروباری خاتون ہیں اور ان کی تعمیراتی کمپنی ہے جبکہ ن لیگ میں وہ ’دبنگ لیڈی‘ کے نام سے مشہور ہیں۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

5 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

12 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

21 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

47 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago